Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی، موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق حیدری مارکیٹ پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایچ میں جیم خانہ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ملزم کی شناخت سعد خان عرف پٹھان ولد محمد امتیاز خان کے نام سے ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی میں درخشاں پولیس نے ڈیفنس کے علاقے خیابان بدر، اسٹریٹ نمبر 15 میں عربی محل کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت 45 سالہ محمد اکرم، 25 سالہ محمد اورنگزیب اور 24 سالہ ایان کے ناموں سے ہوئی۔ تینوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم، موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کیے گئے۔
ادھر سکھن پولیس نے بھینس کالونی روڈ نمبر 10 کے علاقے محمود گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور ان کے سابقہ جرائم کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل