Sunday, November 22, 2026
 

بیلٹ اینڈ روڈ جرنلسٹس فورم، 50 ممالک کے صحافی شریک

 



آل چائنہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام بیلٹ اینڈ روڈ جرنلسٹس فورم 2026ء کا انعقاد ہوا جس میں 50 ملکوں کے صحافی شریک ہوئے۔ سیکریٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان رائو نے فورم سے خطاب میں کہا کہ مستقبل کے پاک چین معاشی تعاون میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، تحقیق، ہنرمند افرادی قوت کی تیاری اور برآمدات کا فروغ ترجیح ہونے چاہئیں۔  شرکا نے صحافت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا خیرمقدم تاہم گمراہ کن مواد صحافتی ساکھ کیلیے سنگین چیلنج قرار دیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے انسانی فیصلوں کی اہمیت بڑھا دی ہے۔ فورم میں بتایا گیا کہ رواں سال جنوری تا اگست چین کو پاکستانی برآمدات 40.51 فیصد اضافہ سے2.386 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال کی اسی مدت میں حجم1.698 ارب ڈالر تھا۔ چینی سفیرکے مطابق جنوری تا جولائی پاک چین تجارت13.4 فیصد اضافہ سے16.44ارب ڈالر، جنوری تا اگست دوطرفہ زرعی تجارت 45 فیصد اضافہ سے83 کروڑ ڈالر رہی۔ فورم میں چینی معیشت کے حوالہ سے بتایا گیا کہ پہلے9 ماہ میں چین کا جی ڈی پی 4.6 فیصد نمو کیساتھ 1071.1کھرب یوآن رہا، 10ماہ میں مجموعی تجارتی حجم20 فیصد اضافہ سے 448.1 کھرب یوآن رہا، برآمدات میں 17.6 فیصد، درآمدات میں 23.6 فیصد اضافہ ہوا۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے ممالک سے تجارتی حجم سالانہ 18.5 فیصد اضافہ سے228.8 کھرب یوآن رہا۔ فورم کے دوران روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، صنعتی آٹومیشن نے صحافیوں کی خاص توجہ حاصل کی۔ چین کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی اکیڈمی کے مطابق 2025 میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کاحجم سالانہ بنیادوں پر40 فیصد اضافہ سے 12 کھرب یوآن سے بڑھ گیا، مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کی تعداد6600 سے بڑھ چکی، جو دنیا میں ا ے آئی کمپنیوں کا 15فیصد ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل