Monday, November 23, 2026
 

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا آفیشل پوسٹر جاری، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی

 



پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نیٹ فلکس یوکے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیریز کا آفیشل پوسٹر جاری کیا گیا۔ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے مقبول ناول پر مبنی یہ سیریز 4 دسمبر 2026 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔ سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر، احد رضا میر، اقرا عزیز، حمزہ علی عباسی، صنم سعید، بلال اشرف اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار ہونے والی اس سیریز کی ہدایتکاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔ واضح رہے کہ فرحت اشتیاق کا یہ ناول پہلی مرتبہ 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوا تھا، جبکہ 2013 میں کتابی شکل میں سامنے آیا۔ سیریز کا پوسٹر جاری ہوتے ہی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، تاہم ناول کے بعض قارئین نے اس کی اسکرین پر پیشکش سے متعلق خدشات بھی ظاہر کیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل