Loading
وفاقی حکومت نے بلوچستان میں نوجوانوں کوخودمختاربنانے اورباعزت روزگارفراہم کرنے کے لیے شانداراقدامات کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوجوانوں کے لیے 25ہزار سے زائد ملازمتوں کے جامع پلان پر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی جانب سے صدر مملکت ،وزیراعظم اور عسکری قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ اعلیٰ عسکری قیادت نےبلوچستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے سب سے پہلے آواز اٹھائی ۔ بلوچستان بھر کے باصلاحیت نوجوانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کریں گے ۔
بلوچستان کے نوجوانوں نے بھی روشن مستقبل اور ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کے احسن اقدام کو بھر پور سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بلوچستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے پر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے مشکور ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل