Loading
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا ویلنگٹن ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔
بھارت نے آخری روز میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی بھرپور کوششیں کیں تاہم بیسن ریزرو کی بے جان پچ پر نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے میچ بچا لیا۔
بھارتی ٹیم کو آخری روز کامیابی کے لیے آٹھ وکٹیں درکار تھیں لیکن پچ پر بولرز کو خاطر خواہ مدد نہیں ملی۔
واشنگٹن سندر نے ڈیون کونوے کو آؤٹ کیا جبکہ پراسیدھ کرشنا نے راچن رویندرا اور انشل کمبوج نے ٹام بلنڈل کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تاہم ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 اوورز تک بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
مچل نے 186 گیندوں پر ناقابلِ شکست 49 جبکہ فلپس نے 126 گیندوں پر 26 رنز کی شاندار دفاعی اننگز کھیل کر بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
Handshakes between both teams and the first Test is drawn ???? pic.twitter.com/o49PdwEK6Y
— Cricinfo (@cricinfo) November 23, 2026
اس ڈرا کے نتیجے میں بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک رسائی کی امیدوں کو مزید دھچکا لگ گیا جبکہ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل