Loading
جنوبی نائیجیریا میں جنازے کے لیے لوگوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔
نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان منزو ایزکی نے ایک بیان میں کہا کہ کشتی مسافروں کو ایک کمیونٹی سے دوسری کمیونٹی میں تدفین کی تقریب کے لیے لے جا رہی تھی جب جنوبی علاقے میں واقع بایلسا ریاست میں ڈوب گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں۔
پولیس کے ترجمان موسیٰ محمد نے بتایا کہ مزید 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔
حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ جہاز میں کتنے مسافر سوار تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل