Loading
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے دوران بھارت اے اور پاکستان شاہینز کے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی بولر ہرشیت رانا کی ساری اکڑ نکال دی۔
میچ کے آغاز میں پاکستانی اوپنرز نے ہرشیت رانا کی جم کر دھلائی تو وہ کھیل کی روح کو مجروح کرتے ہوئے انتہائی غلیظ زبان کے استعمال پر اتر آئے اور پاکستانی بیٹرز کے لیے مسلسل نازیبا الفاظ کہتے رہے تاہم امپائرز زیادہ مداخلت کرتے نظر نہیں آئے۔
پاکستانی بیٹرز نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبان سے کوئی شدید رد عمل دینے سے گریز کیا اور اسی انداز میں بیٹنگ جاری رکھی۔
View this post on Instagram
پہلے پاکستانی بیٹرز نے ہرشیت رانا کے 10 اوورز میں 77 رنز کی پھینٹی لگا کر ان کی اکڑ نکالی اور پھر بعد ازاں بیٹنگ میں بھی وہ بری طرح ناکام ہوئے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
Belt Treatment to Harshit ????????
Heated argument & then Six on very next ball pic.twitter.com/0xMgg9aGB6
— Abdullah Ch (@Abdull4h_Ch) November 22, 2026
پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ردعمل دینے کے بعد ہرشیت رانا کو جارحانہ انداز میں میدان سے رخصت کیا۔
بولنگ کے دوران مسلسل نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے والے ہرشیت رانا آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے نظریں ملانے سے بھی گریزاں رہے اور سر جھکائے پویلین واپس چلے گئے۔
Harshit Rana's emotions say everything. No words, just heartbreak. ???????? pic.twitter.com/yz4HzYPq9c
— VARAHA WARRIOR (@VarahaWarrior) November 22, 2026
واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے بھارت کو با آسانی 48 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی تقریباً یقینی بنا لی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل