Monday, November 23, 2026
 

سرکاری افسر کے گھر میں تشدد سے 13سالہ بچی کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت

 



وفاقی دارالحکومت پولیس لائن میں سرکاری افسر کے گھر میں تشدد سے 13 سالہ بچی ہلاکت کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا، بچی ہلاکت کیس تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی اہم درخواست دائر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سمیت دیگر فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس اعظم خان نے درخواست گزار وکیل یاسر ندیم رمدے کی پٹیشن پر آرڈر جاری کیا۔ حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی استدعا کی، درخواست گزار وکیل کے مطابق کیس کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے، ایف آئی اے افسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی بھی درخواست گزار نے استدعا کی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے افسر کی اہلیہ اور مدرسہ قاری پولیس کی حراست میں ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کو فزیکل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 15 نومبر کو تھانہ شمس کالونی میں بچی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل