Loading
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کے علاج اور صحت یابی کے دوران پیش آنے والے تجربات سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
اپنی آنے والی دستاویزی فلم ’ہیل‘ کے ٹریلر میں کیٹ مڈلٹن نے اپنے بھائی جیمز مڈلٹن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کینسر کی تشخیص نے ان کی زندگی اور سوچ کو گہرائی سے متاثر کیا۔
شہزادی کا کہنا تھا کہ کینسر صرف جسمانی تبدیلیاں نہیں لاتا بلکہ انسان کے اندر بھی بہت کچھ بدل دیتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کینسر کا علاج مکمل ہونے پر انہوں نے اسپتال میں روایتی گھنٹی نہیں بجائی، جو عموماً مریض صحت یابی کی خوشی میں بجاتے ہیں۔
کیٹ مڈلٹن نے مشکل وقت میں خاندان اور قریبی افراد کی حمایت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کی آزمائشوں کا سامنا تنہا نہیں کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ شہزادی نے مارچ 2024 میں کینسر کی تشخیص کا اعلان کیا تھا جبکہ جنوری 2025 میں بیماری میں افاقے کی خوش خبری سنائی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل