Loading
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی میدان کو محدود کرتی جا رہی ہے۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عوام کے اندر اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہیں ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جان ہائبرڈ نظام کی آلہ کاری سے وابستہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پی ڈی ایم کے بعد اتحادی حکومت کی پارٹنر ہے۔ بلاول بھٹو حکومت کے ساتھ اپنی نورا کشتی کو حقیقی کشتی کا تاثر دینے میں ناکام ہیں ۔ سندھ میں تعصبات کی آگ بھڑکانا پیپلز پارٹی کی بچی کھچی سیاست ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان کو اسٹیبلشمنٹ محدود کرتی جا رہی ہے۔ گورنر راج ایمرجنسی کے نفاذ کبھی بھی مفید نتائج نہیں لاتے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان کی بحالی ناگزیر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل