Loading
امریکا کی بندرگاہوں اور کارگو جہازوں کو سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے، جہاں روزانہ ہزاروں مرتبہ سائبر حملوں کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ان حملوں میں بندرگاہوں کے ڈیجیٹل نظام، بحری جہازوں کے مواصلاتی نیٹ ورکس اور کارگو کی نقل و حرکت سے متعلق کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کی پورٹ آف کارپس کرسٹی، جو امریکا سے خام تیل برآمد کرنے کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے، روزانہ سینکڑوں بلکہ بعض اوقات ہزاروں سائبر حملوں کی کوششوں کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ بندرگاہ روزانہ تقریباً 23 لاکھ بیرل خام تیل کی برآمدات سنبھالتی ہے۔
دوسری جانب لاس اینجلس کی بندرگاہ نے اگست میں سائبر حملوں کی تقریباً 12 کروڑ کوششیں ناکام بنانے کی اطلاع دی، جبکہ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق گزشتہ سال بحری شعبے میں سائبر واقعات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل