Monday, November 23, 2026
 

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کیس؛ اہم چشم دید گواہان کے بیانات ریکارڈ

 



گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کیس میں استغاثہ کے دونوں اہم چشم دید گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ سرکار کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر راجا نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسکیوٹر راجا نوید حسین نے دلائل دیے کہ وکلاء صفائی آج ہی گواہان پر جرح کریں، ہم نے 20 گواہان کے بیانات کروا لیے مگر جرح نہیں ہو رہی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء صفائی کو جراح کی ہدایت کر دی جبکہ اگلی استغاثہ کے بقیہ تمام گواہان کو طلب کر لیا۔ کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، کیس کی مزید سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل