Monday, November 23, 2026
 

جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششیں بدستور جاری ہیں، ایران کا اعلان

 



ایران نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششیں بدستور جاری ہیں تاہم تہران کے بقول امریکا مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان اور قطر خطے کی صورت حال پر تشویش کے باعث جنگ ختم کرانے اور فریقین کے درمیان رابطوں کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ دوسرے فریق کے حقوق کو تسلیم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری اسی وقت مؤثر ہوسکتی ہے جب مذاکرات میں دونوں جانب کے مؤقف کو منصفانہ انداز میں سنا اور سمجھا جائے۔ اسماعیل بقائی نے بالخصوص پاکستان کی ثالثی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر دونوں صورت حال پر فکرمند ہیں اور تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایرانی ترجمان کے مطابق ثالث کسی بھی صورت حال میں اپنی کوششیں اور خیرسگالی پر مبنی سفارتی کردار جاری رکھتے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل