Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے نجی کمپنی سے ملازمین کی خدمات لینے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیر تک جواب طلب کرلیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ نیب جیسے اہم ادارے میں پرائیویٹ لوگ بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ نیب کے پاس حساس معلومات ہوتی ہیں، پرائیویٹ لوگ کیسے کام کر سکتے ہیں؟
دوران سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ پہلے نیب خود کے ساتھ انصاف کرے گا تو پھر عوام کے ساتھ انصاف ہوگا۔ ایک پرائیویٹ کمپنی سے کنٹریکٹرز کو نیب نے اٹھا لیا۔
درخواست گزار ضمیر لغاری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے انہوں نے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا اور سروسز لیتے رہے، پھر ان کو ریگولرائز نہیں کیا اور پرائیویٹ کمپنی سے کنٹریکٹ پر سروسز لے رہے ہیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ ہم نیب کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں کہ یہ سب کچھ کیوں کر رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ایاز محمد طاہر کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے پیر تک نیب سے جواب طلب کرلیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل