Monday, November 23, 2026
 

جنگ میں جانی و مالی نقصان؛ ایران نے امریکا سے 290 ارب ڈالر ہرجانہ مانگ لیا

 



  ایران نے امریکا سے کئی دہائیوں پر محیط اقدامات کے ازالے کے لیے 290 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی عدلیہ کے مرکز برائے وکلا کے سربراہ حسن عبداللہیان پور نے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو میں بتایا کہ ملکی عدالتوں نے امریکا کے خلاف مقدمات کے فیصلے سنا دیے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی عدالتوں نے جنگ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر امریکا کو مجموعی طور پر 290 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ حسن عبداللہیان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہرجانہ صرف حالیہ جنگ سے متعلق نہیں بلکہ کئی دہائیوں پر محیط امریکی اقدامات کا احاطہ کرتا ہے۔ ان کے بقول مشرقِ وسطیٰ میں موجودہ جنگ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔ حسن عبداللہیان نے بتایا کہ اپنی سرزمین امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر خلیجی عرب ممالک کے خلاف بھی متعدد مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ جون میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں ایران کی تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کے لیے 300 ارب ڈالر کا منصوبہ تیار کرنے کی شق بھی شامل تھی۔ تاہم ایرانی عدالتوں کے ان فیصلوں پر امریکا کی جانب سے ادائیگی یا عمل درآمد کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل