Loading
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے صحافی اور اداکار بابر عباس خان، جنہیں بابر ٹونی کے نام سے بھی پہچانا جاتا تھا، انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال کی خبر اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اپنی انسٹا اسٹوری میں یاسر حسین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے زیادہ افسوس ناک صبح کیا ہوگی کہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کا دوست دنیا سے رخصت ہو گیا ہے۔ تاہم انہوں نے بابر ٹونی کے انتقال کی وجہ یا دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
بابر ٹونی نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز 1988ء سے 1991ء کے دوران فری لانسر کی حیثیت سے کیا تھا۔ اس شعبے کو چھوڑنے کے بعد 1991ء میں وہ ایک نجی اشتہاری ایجنسی سے بطور ایسوسی ایٹ کری ایٹو ڈائریکٹر منسلک ہو گئے۔
صحافت اور اشتہارات کے علاوہ انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی کام کیا اور ایک ایرانی ہدایت کار کی مختصر فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بابر ٹونی نے 13 اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریل ’’ایک دفعہ کا ذکر ہے‘‘ بھی تحریر کیا تھا، جو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے نشر ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل