Loading
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 کے ون ڈے اور چار روزہ اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا جبکہ فرحان یوسف کو دونوں فارمیٹس کے لیے کپتان مقرر کر دیا گیا۔
انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی۔ ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر جبکہ چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا پری سیریز تربیتی کیمپ 24 سے 30 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا۔
پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد شامل ہیں۔
چار روزہ میچ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر، محمد صیام، محمد صہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل