Loading
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، دونوں میاں بیوی کی یہ ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت اپیلوں، صحت کے امور پر بات چیت کی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد دونوں کو ان کے سیلز منتقل کر دیا گیا۔.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل