Tuesday, November 24, 2026
 

کالعدم داعش کی آن لائن تشہیر اور معاونت پر امریکی شہری کو 15 سال قید کی سزا

 



امریکا میں کالعدم داعش کی حمایت اور اس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت کے الزامات ثابت ہونے پر 30 سالہ امریکی شہری انس سعد کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی، جبکہ عدالت نے رہائی کے بعد بھی تاحیات نگرانی میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق انس سعد نے داعش کے حق میں ویڈیوز اور پوسٹرز تیار کرنے اور انہیں سوشل میڈیا پر پھیلا کر تنظیم کا پروپیگنڈا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ٹیلی گرام پر داعش کے حامیوں سے رابطے میں تھا اور ان سے مشاورت بھی کرتا رہا۔ اس نے اپنی تیار کردہ ویڈیوز داعش سے منسلک ایک میڈیا ادارے کو بھی ارسال کی تھیں۔ امریکی حکام کے مطابق انس سعد نے ایف بی آئی سے ہتھیاروں سے متعلق معلومات چھپانے اور تفتیشی ادارے سے جھوٹ بولنے کا بھی اعتراف کیا۔  عدالت نے داعش کی حمایت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو گمراہ کرنے کے جرائم میں اسے 15 سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ رہائی کے بعد اس کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر تاحیات نگرانی بھی کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل