Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پراسرار فائرنگ کے واقعات میں نوعمر بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں بارہ دری کے قریب نامعلوم سمت سے ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر 13 سالہ احسان عباسی زخمی ہوگیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب صفورا چورنگی روڈ پر کرن اسپتال کے قریب پراسرار فائرنگ سے 20 سالہ محمد مبین زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی نوعیت اور فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل