Loading
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف 28 نومبر کو ہانگ کانگ کا سرکاری دورہ کریں گی، جہاں وہ نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کی سالانہ تقریب میں شرکت کریںگی ، وزیراعلیٰ کو تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے دورہ ہانگ کانگ کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ہوں گے.
دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو سے بھی اہم ملاقات ہوگی،جس میں نواز شریف بھی شریک ہونگے ، ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو اور نواز شریف کے درمیان دیرینہ ذاتی مراسم ہیں ۔
مریم اورنگزیب نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے اقدامات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کلائمیٹ ریزیلینس اقدامات کو نوبل سسٹینیبلٹی ٹرسٹ کی جانب سے تسلیم کیاجانا پنجاب حکومت کی ماحولیاتی پالیسیوں کااہم اعتراف ہے.
نوبل سسٹینیبلٹی ٹرسٹ کی سالانہ تقریب ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کیلیے وزیراعلیٰ پنجاب کو مدعو کیاگیاہے، مریم نواز 28 نومبر کو ہانگ کانگ کے دورے کے دوران اس تقریب میں شرکت کریں گی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل