Loading
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو رانا ثناء اللہ سے متعلق ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے، محسن نقوی کو دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی، دھمکی آمیز زبان سیاسی رویہ نہیں ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے صوبوں سے متعلق معاملات جس انداز میں نمٹائے اس پر پارٹی میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم زبردستی منظور کرانے کے تاثر کو سیاسی بددیانتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کا سب سے بڑا فائدہ صدر آصف علی زرداری کو تاحیات استثنیٰ کی صورت میں ملا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل