Loading
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو پوسٹ کرنے والا خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہوگیا.
باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری کو تین اور خوارجین سمیت جہنم واصل کر دیا۔
ہلاک ہونے والے خوارجی راؤف خیبری نے چند روز قبل باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق، خارجی راؤف سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا اور کافی عرصے سے مطلوب تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور فتنۃ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل