Thursday, November 26, 2026
 

کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر جے یو آئی کارکنان کا دھرنا

 



جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر جے یو آئی کے کارکنان نے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں کو دھرنا دے کر بند کردیا۔ ایکسپریسن یوز کے مطابق جے یوآئی کے کارکنان نے پارٹی قائد کی کال پر  کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر دھرنے دیتے ہوئے حب ریور روڈ، سہراب گوٹھ، گھگر پھاٹک پر احتجاج شروع کردیا۔ جے یو آئی کارکنان کے احتجاج کی وجہ سے شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان بڑی تعداد میں گھگر پھاٹک پر جمع ہوئے اور دھرنا دے دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل