Thursday, November 26, 2026
 

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ

 



اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 80 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 20 نومبر 2026 کو 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کی مالیت 20 نومبر کو 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 20 نومبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 20 نومبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل