Loading
موٹروے پولیس نے شدید دُھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے بند کردی، جبکہ موٹروے ایم فور کے دیگر تمام حصے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کی بندش مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے، شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر کو ترجیح دیں۔
ترجمان کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ ہے۔ دوران سفر رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔
لین کی پابندی کریں اور غیر ضروری اوورٹیکنگ یا اچانک بریک لگانے سے گریز کریں، جبکہ گاڑی کی فوگ لائٹس، ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز بھی درست حالت میں رکھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل