Friday, November 27, 2026
 

کراچی، ایڈمن سوسائٹی عمارت حادثہ، ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد، اموات 6 ہوگئیں

 



شہر قائد کے ایڈمن سوسائٹی میں چھ منزلہ عمارت گرنے کے سانحے میں ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے برآمد ہونے والی ایک لاش کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایک اور لاش بھی ملبے سے نکالی گئی، جس کی ابتدائی طور پر شناخت نہیں ہوسکی، بعدازاں متوفی کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی، جو ظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔ لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ حادثے میں 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ملبے میں دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل