Friday, November 27, 2026
 

اننت امبانی کی شادی سے بڑی تقریب، 4 لاکھ مہمان، 5 ہیلی پیڈ، 10 کلو میٹر تک ٹریفک جام

 



بھارتی ریاست بہار میں بااثر سیاست دان اور رکن اسمبلی اننت سنگھ کی بیٹی شیوانگی کی شادی ایک غیر معمولی عوامی اجتماع کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی۔ تقریب میں شرکت کے لیے لاکھوں افراد ان کے آبائی گاؤں نادوان پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں اطراف کی سڑکوں پر تقریباً 10 کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مہمانوں کے بے پناہ رش نے شادی کی بعض تقریبات بھی متاثر کردیں اور گھڑ دوڑی کا مقابلہ ملتوی کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اننت سنگھ نے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے عام لوگوں کو بھی کھلی دعوت دی تھی۔ اس دعوتِ عام کے بعد گاؤں کی جانب آنے والی مرکزی شاہراہ سمیت آس پاس کی سڑکیں گاڑیوں سے بھر گئیں۔ صورتِ حال ایسی ہوگئی کہ ٹریفک کی روانی تقریباً رک گئی اور پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رش میں پھنسنے والوں میں خود دلہا بھی شامل تھا، جو بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو رات ہوچکی تھی۔ अनंत सिंह की बेटी की शादी में खाने के लिए समर्थकों में पतल फेंकने का वीडियो वायरल #BiharNews pic.twitter.com/P5WJu3fpqa — NBT Bihar (@NBTBihar) November 25, 2026 اننت سنگھ کے مطابق شادی میں چار لاکھ سے زائد افراد کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ اتنی بڑی تعداد کے لیے کھانا تیار کرنے کی خاطر تقریباً 500 باورچیوں اور دیگر کارکنوں کی خدمات حاصل کی گئیں، جبکہ 300 سے زیادہ مقامات پر کھانا پکانے کا بندوبست کیا گیا۔ مہمانوں کے لیے روایتی بہاری پکوانوں کے ساتھ مختلف علاقوں کے کھانے اور مٹھائیاں بھی پیش کی گئیں۔ A video from Mokama MLA Anant Singh’s daughter Shivangi’s wedding in Bihar has gone viral, purportedly showing supporters throwing plates amid a rush to get food. The footage has sparked attention on social media, with the wedding celebrations witnessing large crowds.… pic.twitter.com/EFHFXkEdMg — IndiaToday (@IndiaToday) November 26, 2026 مٹھائیوں کے مینو میں رس گلے، گلاب جامن، راج بھوگ، کالا جامن، مالپوا، جلیبی، گاجر کا حلوہ اور مکھانے کی کھیر سمیت کم از کم آٹھ اقسام شامل تھیں۔ کھانے میں بہار کا مشہور لِٹّی چوکھا، چاٹ، گول گپے، آلو ٹکی، ڈوسا، چِلا اور چاؤمین بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ کشمیری پلاؤ، سبزیوں کے چار مختلف پکوان اور لچھا پراٹھے سمیت کئی اقسام کی روٹیاں بھی تیار کی گئی تھیں۔ شادی کے لیے جے پور کے شاہی محل سے متاثر ہوکر ایک وسیع پنڈال بنایا گیا تھا، جسے پھولوں سے سجانے کے لیے نیوزی لینڈ، چین اور تھائی لینڈ سے پھول منگوائے گئے۔ انتظامیہ نے اہم شخصیات اور عام مہمانوں کے لیے الگ الگ انتظامات بھی کیے تھے۔ سوشل میڈیا پر تقریب کی ایک ویڈیو بھی گردش کرتی رہی، جس میں زمین پر نچھاور کیے گئے نوٹ جھاڑو کی مدد سے اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ Spectators climbed high-voltage electricity towers, poles and trees in Bihar’s Nadwan village to watch a horse race organised as part of the wedding celebrations of Mokama MLA Anant Singh’s daughter. pic.twitter.com/R0TIkis9he — The Indian Express (@IndianExpress) November 25, 2026 تقریب کا ایک بڑا مرکز گھڑ دوڑی کا مقابلہ تھا، جسے دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ افراد جمع ہوگئے۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد میں سے بعض افراد مقابلہ دیکھنے کے لیے بجلی کے کھمبوں پر بھی چڑھ گئے۔ ہجوم کی شدت اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر منتظمین نے مقابلہ روک دیا اور میدان خالی کرانے کی کارروائی شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق مقابلے کے فاتح کو گاڑی دی جانی تھی، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے بالترتیب موٹر سائیکل اور اسکوٹر انعام رکھا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل