Friday, November 27, 2026
 

پاکستانی خلا باز کا تاریخی خلائی سفر، عوام اور طلبہ میں خوشی کی لہر

 



پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کے تاریخی خلائی سفر پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی کو عوام اور طلبہ نے ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سپارکو اور چین کے باہمی تعاون سے پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی ایک تاریخی کامیابی ہے، جس سے پاکستان کا وقار بلند ہوا اور سبز ہلالی پرچم کی عزت میں اضافہ ہوا۔ طلبہ نے بھی اس تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد ذیشان علی کا خلائی مشن پر روانہ ہونا پاکستانی نوجوانوں کے لیے اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت اور جدوجہد سے کوئی خواب ناممکن نہیں۔ طلبہ کے مطابق محمد ذیشان علی نے اپنا خواب پورا کرکے آنے والی نسلوں کے لیے ایک نئی مثال قائم کی ہے، ان کی کامیابی نوجوانوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے محنت اور جدوجہد کا حوصلہ دے گی۔ عوام اور طلبہ نے پاکستانی خلا باز کے مشن کی کامیابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل