Saturday, November 28, 2026
 

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برونسن ریڈ کی موت کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی؟

 



ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے 27 نومبر 2026 کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طبی پیچیدگیوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ رپورٹس کے مطابق 7 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے کراؤن جیول ایونٹ کے دوران برونسن ریڈ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ مقابلے کے دوران ریسلر اوبا فیمی نے انہیں اسٹیج سے نیچے میزوں کے ڈھیر پر پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی متعدد پسلیاں ٹوٹ گئیں اور گردے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ SPECULATIONS SURROUND WWE STAR Bronson Reed's DEATH LINK to HORRIFIC CROWN JEWEL INJURIES Star suffered BROKEN RIBS & LACERATED KIDNEY after being thrown offstage by Oba Femi Underwent SURGERY in Saudi Arabia & returned home just 1 WEEK before DEATH WWE HASN'T CONFIRMED A LINK pic.twitter.com/4bgtI0CccU — RT (@RT_com) November 28, 2026 زخموں کی سنگینی کے باعث انہیں سعودی عرب کے اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا جہاں ان کی سرجری بھی ہوئی۔ بعد ازاں 18 نومبر کو ان کی امریکا واپسی اور صحت یابی کے عمل جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے طبی پیچیدگیوں کو وجہ قرار دیا لیکن انتقال کی اصل وجہ واضح نہیں کی۔ تاحال اس بات کی بھی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی کہ ان کی موت کا کراؤن جیول میں لگنے والی چوٹوں سے براہ راست تعلق تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل