Saturday, November 28, 2026
 

ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز کی قوم کو تاریخی خلائی کامیابی پر مبارکباد

 



ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے قوم کو تاریخی خلائی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے بانی عمران اسلم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی پہلے پاکستانی خلا باز بن گئے ہیں جو چین کے خلائی اسٹیشن پہنچے، پاکستانی خلا باز کا چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچنا تاریخی لمحہ ہے۔ بانی ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چین کی قیادت اور چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ خلائی تعاون سے پاک چین دوستی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، پاکستان ایئر فورس اور سپارکو کو تاریخی خلائی مشن میں کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عمران اسلم خان نے کہا کہ پاک چین خلائی تعاون نوجوان پاکستانی سائنسدانوں، پائلٹس اور انجینئرز کے لیے نئے مواقع کا دروازہ کھولے گا، پاکستان کی خلائی کامیابی پر بھارتی سوشل میڈیا ٹرولنگ افسوسناک ہے، نفرت کی آگ میں بھرے بھارتیوں کو مئی 2025 کے واقعات یاد رکھنے چاہئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل