Saturday, November 28, 2026
 

رشبھ پانت کے غیر ذمہ دارانہ شاٹ پر سنیل گواسکر برہم، ردعمل کی ویڈیو وائرل

 



نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پانت کے غیر ضروری جارحانہ شاٹ کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ ان کے اس انداز میں آؤٹ ہونے پر کمنٹری باکس میں بیٹھے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے 356 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار تھی۔ ایسے میں رشبھ پانت سے بڑی اننگز کی توقع کی جارہی تھی تاہم وہ جارحانہ انداز اپناتے ہوئے جیکب ڈفی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پانت نے وکٹ بچانے کے بجائے ایک مرتبہ پھر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ہوا میں بلند ہوگئی اور فیلڈر نے کیچ کرلیا۔ No wonder the great Sunil Gavaskar was livid! pic.twitter.com/7ppCuGpG2A — Ali Naseer (@AlyNaseerAhmed) November 28, 2026 ان کی وکٹ گرنے پر کمنٹری باکس میں موجود سنیل گواسکر شدید مایوسی کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔ Sunil Gavaskar's reaction on Rishabh Pant wicket ???? pic.twitter.com/MSYaBdQ0XY — Indian Cricket Ministry (@Tejashyyyyyy) November 28, 2026 گواسکر کے ردعمل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل