Loading
میکسیکو میں معروف کورئیر کمپنی ڈی ایچ ایل کے ڈیلیوری بوائے کی جانب سے پلے اسٹیشن 5 کا پارسل گھر کی دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
16 نومبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے پارسل کو دیوار کے اوپر سے گھر کے صحن میں پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔
View this post on Instagram
پہلی کوشش ناکام ہونے پر وہ پارسل دوبارہ اٹھاتا ہے اور دوسری مرتبہ اسے دیوار کے اوپر سے پھینک دیتا ہے۔
صارف کے مطابق پارسل پر نازک سامان ہونے کی واضح ہدایت درج تھی، اس کے باوجود اسے لاپرواہی سے پھینکا گیا، جس کے باعث پیکنگ کو نقصان پہنچا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈیلیوری بوائے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل