Loading
جرمن سفارتخانے کے زیر اہتمام سالانہ ایلومنائی اجتماع منعقد ہوا، جس میں جرمنی سے تعلیم یافتہ پاکستانی اسکالرز اور فیلوز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں تعلیمی تجربات اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب میں جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس، الیگزینڈر وان ہمبولٹ فاؤنڈیشن اور کراس کلچر پروگرام کے فارغ التحصیل افراد شریک ہوئے تاکہ اپنے تجربات کا تبادلہ کر سکیں۔
قونصلر جان جیرالڈ کروس نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 13 ہزار پاکستانی طلبہ جرمنی میں زیر تعلیم ہیں۔
جرمن سفیر اینا لیپل نے ایلومنائی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرمن سرکاری جامعات میں فیس نہیں لی جاتی، اس لیے وہاں تعلیم حاصل کرنا اسکالرشپ کے مترادف ہے۔
تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر جمشید اقبال، ڈاکٹر فیصل عباس اور فلم ساز محمد جواد شریف نے بھی خطاب کیا اور ان پروگراموں کے اپنے کیریئر پر مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔
تقریب کے اختتام پر عشائیے کے دوران ایلومنائی نے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل