Loading
پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے مولانا فضل الرحمان کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ اسلام ِصٍ کے باہر موجود ہوں، مولانا فضل الرحمان کے گھر کو جس طرح سیل کیا گیا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کی فیملی کو جس انداز میں گھر سے نکالا گیا یہ طریقہ نامناسب ہے، گھروں میں موجود ماوں،بہنوں کو اسطرح نکالا قابل مزمت ہے، ہم۔مولانا فضل الرحمان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مجھے چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا کے گھر کے باہربھجوایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے میں مولانا فضل الرحمان کے گھر کے باہر پہنچوں ، وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں، مولانا پارٹی کے سربراہ ہیں، ہم۔ملک میں استحکام کی ضرورت ہے، اس وقت کسان،غریب طبقے کا مسئلہ ہے,روزگار کا مسئلہ سب سے اہم ہے اس پر توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جنوبی پنجاب لے دورے پر ہیں آج یا کل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل