Loading
نیو کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری اور لانڈھی اسپتال کے قریب سوزوکی پک اپ میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، فائر بریگیڈ کے عملے نے دونوں مقامات پر آگ پر قابو پالیا۔
نیو کراچی صنعتی ایریا کے سیکٹر 12 سی میں ہفتے کی شب فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ 2 فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور واٹر باؤزر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا جو رات گئے تک جاری رہا۔
فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران ریسکیو 1122 کا عملہ بھی موقع پر موجود رہا، تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت معلوم نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب لانڈھی اسپتال کے قریب سوزوکی پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، تاہم آتشزدگی کے باعث پک اپ کا اگلا حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
ابتدائی طور پر گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل