Sunday, November 29, 2026
 

دُھند کے باعث موٹروے ایم ون اور ایم ٹو کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

 



دھند کے باعث موٹروے ایم ون اور ایم ٹو کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے، موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون مین ٹول پلازہ پشاور سے برہان تک بند ہے۔ موٹروے ایم ٹو پر کوٹ مومن سے لیلہ اور بلکسر سے اسلام آباد تک ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق سڑکوں کی بندش کا مقصد دھند کے باعث حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل