Loading
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا سمجھوتا کرکے عمران خان کو رہا کرانے کی حکمت عملی کے حامی نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر ایک ایسی سوچ بھی موجود ہے جس کے تحت حالات جیسے بھی ہوں، صرف عمران خان کو باہر نکالنے کو ترجیح دی جارہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے واضح کیا کہ شہباز شریف کے ساتھ ان کی مجوزہ بات چیت کا دائرہ صرف الیکشن کمیشن اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری تک محدود تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطرناک لوگ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے بڑے سے بڑا نقصان برداشت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور ہر صورت دوسروں سے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل اس خدشے کا اظہار کرتے آرہے ہیں کہ لوگ ناراض ہوں گے۔ انہوں نے لندن کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں تمام سیاسی جماعتوں نے ملک چلانے کے طریقہ کار سے متعلق ایک فیصلہ کیا تھا۔
محمود خان اچکزئی نے موجودہ وفاقی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت اور دولت کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئی ہے۔ یہ بچوں کو ڈائریکٹ گولیاں مارتی ہے، ڈی چوک پر کیا ہوا تھا؟ تحریک انصاف کے بچوں نے کیا کیا تھا؟۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل