Loading
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ’اسٹارلنک‘ کا استعمال کیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ایرانی فوج نے امریکی حملوں کے نتیجے میں روایتی مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے بعد اسٹارلنک کے ذریعے اپنے فوجی دستوں کے درمیان رابطے برقرار رکھے اور بغیر پائلٹ کے حملہ آور ڈرونز کی کارروائیوں کو مربوط کیا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کو مارچ کے پہلے ہفتے میں اسٹارلنک کے غیر مجاز استعمال کا علم ہوا تو وہ سخت برہم ہوگئے۔ اسپیس ایکس نے بعد ازاں سروس کے غیر مجاز استعمال کو روکنے کے لیے صارفین کی شناخت اور ڈیوائسز کی فروخت سے متعلق پابندیاں سخت کردیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی فوج بھی اسٹارلنک کے فوجی ورژن ’اسٹار شیلڈ‘ (Starshield) کو ڈرون آپریشنز میں استعمال کر رہی تھی.
تاہم رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اس مقصد کے لیے زمینی استعمال کا نسبتاً سستا پیکیج حاصل کر رکھا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل