Loading
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کے دوران سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی زیرِ نگرانی ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی نے بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے فراڈ میں ملوث ملزم محمد رمضان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 299/26، امیگریشن آرڈیننس کی دفعہ 22-B کے تحت مقدمہ درج ہے.
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کو سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ روپے وصول کیے تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود متاثرہ شہری کو طے شدہ ملازمت فراہم نہیں کی گئی، ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا جبکہ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں.
ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی کی یہ کارروائی بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف ادارے کی مؤثر کارروائیوں اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہے۔۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل