Loading
پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے بھرے بازار میں بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار کر اپنی ہی ہمشیرہ کا سہاگ اجاڑ دیا۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ اور ملزمان کی ہمشیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، وجہ عناد پسند کی کورٹ میرج بتائی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مسماۃ مریم ثاقب زوجہ ثاقب خان ساکن خلیل آباد دوبندی جہانگیرہ حال ٹغر آباد اکوڑہ خٹک نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے مقتول شوہر ثاقب خان کے ہمراہ بازار سے سودا سلف خریدنے کے لیے جارہی تھی کہ سی این جی اکوڑہ خٹک کے قریب پہنچے تو اس دوران میرے بھائی سلیمان،صدام پسران سوداگر ساکنان ڈوبہ چھوٹا لاہور ضلع صوابی موٹر سائیکل پر آئے اور آتے ہی صدام نے پستول نکال کرمیرے شوہر پر فائرنگ کردی جس وہ زخمی ہوگیا۔
بعد ازاں اسپتال لے جاتے ہوئے وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے، وجہ عناد میری ثاقب کیساتھ کورٹ میرج سے ملزمان ناراض تھے ، پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل