Loading
لاہور میں پولیس نے ڈور کی عیر قانونی ترسیل میں ملوث پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار عدیل علی لاہور میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، دوسرا گرفتار ملزم محمد احمد حسنات پرائیویٹ شہری اور پولیس اہلکار کا ساتھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ڈور کی 28 چرخیاں، تین موبائل فون اور آلٹو گاڑی برآمد ہوئی ہے، ملزمان چرڑ پنڈ کے علاقے میں گاڑی میں سوار تھے، جنہیں مشکوک جان کر چیک کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تھانہ ڈیفنس اے میں پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ وردی یا عہدہ کسی کو قانون سے بالاتر نہیں کرتا، قانون کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل