Wednesday, October 30, 2024
 

لاہور: گھر میں زنجیروں سے جکڑے پانچ کمسن بہن بھائی بازیاب

 



 لاہور: سمن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑے بچوں کو آزاد کرالیا۔

تیرہ سالہ خدیجہ نے ون فائیو پر کال کی کہ والد نے ہمیں زنجیروں سے باندھ رکھا ہے، پولیس نے ملزم اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق درندہ صف باپ بچوں پر تشدد کرتا اور زنجیروں سے باندھ کر رکھتا تھا۔ ملزم اقبال کی بیوی بھی جھگڑا کر کے بچوں اور خاوند کو چھوڑ گئی تھی۔

سمن آباد پولیس نے بچی خدیجہ اور اس کے چار بھائیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل