Sunday, September 08, 2024
 

پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

 



 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر اراکین کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کے خلاف جلد از جلد کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص سیٹوں سے متعلق اپیل پر پی ٹی آئی کے حق میں دیے گئے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر اراکین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل