Wednesday, October 09, 2024
 

باکسنگ گلووز پہن کر غبارے پھوڑنے کا ریکارڈ قائم

 



آئیڈاہو: امریکا کے سیریل ریکارڈ ساز نے باکسنگ گلووز پہن کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ غبارے پھاڑ کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو 181 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں) نے جب پہلی بار باکسنگ گلووز پہن کر غبارے پھاڑنے کی کوشش کی تو وہ ایک منٹ میں 33 غبارے پھاڑ سکے۔

بعد ازاں مسلسل ٹریننگ کے بعد ریکارڈ بنانے کی آفیشل کوشش سے قبل انہوں نے یہ تعداد 68 تک بڑھا لی۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ غبارے پھلا کر لگانے میں پھوڑنے کی نسبت 60 گُنا زیادہ وقت لگتا تھا، اس لیے ان کو آفیشل کوشش کرنی ہی پڑی۔

بالآخر انہوں نے ایک منٹ میں اپنے مکوں سے 327 غبارے پھوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل