Loading
جرمن فٹبال کلب کے شائقین نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف میچ سے قبل چیمپئینز لیگ میں فلسطین کی آزادی سے متعلق بیرز آویزاں کردیے۔ چیمپئینز لیگ کے میچ کے دوران شائقین کی جانب سے اس اقدام کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فینز نے بڑے بینر پر فلسطین کی آزادی کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں جبکہ یروشلم میں واقع مقدس ترین عبادت گاہ مسجد اقصیٰ کے کیساتھ موجود مشہور آئرن ڈوم کی تصویر بھی آویزاں ہے۔ بینر کے نچلے حصے پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے روز صہیونی ریاست پر کیے گئے حملے کی تاریخ بھی درج تھی۔ مزید پڑھیں: میدان کیوں چھوڑا؛ الزاری جوزف کے رویے پر ہیڈکوچ بھی ناراض بینر پر فلسطینی جھنڈا کے رنگ بھی موجود تھے جبکہ ایک بچے نے قمیض پہنے ہوئے لبنان کے جھنڈے کی تصویر کشی کی تھی۔ اس کے علاوہ "آزاد فلسطین" کی عکاسی کرتا تھا جس میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے ساتھ ساتھ موجودہ اسرائیلی ریاست کا علاقہ بھی فلسطینی رومال (یعنی کیفیہ) سے رنگا ہوا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل