Thursday, November 07, 2024
 

سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

 



وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ اور الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کیا گیا ہے۔  اسی طرح جوڈیشل الاؤنس بھی 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا ہے۔  قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل