Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی سیاسی ساکھ کیلیے ٹرمپ کارڈ کی صورت اختیار کرگئے۔ حکومتی حلقوں میں ہلچل برپا ہوگئی۔ ن لیگ سمیت حکومت کے دیگر اتحادی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ ہر سیاستدان نے دفاعی پوزیشن سنبھال لی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے حلقوں میں بانی کی سیاسی واپسی کے حوالے سے اعتماد بڑھنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخ ساز جیت نا صرف کملا ہیرس اور ان کے سیاسی گروپ کے لیے سر پرائز ثابت ہوئی بلکہ اس کا برابر اثر سنٹرل ایشیا بالخصوص پاکستان کی سیاست پر پڑا۔ ایک طرف حکومت اور امریکہ کے تعلقات مزید مستحکم ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں تو دوسری طرف ایک ایسے خوف کی بھی فضا بڑھ رہی ہے جس سے حکومت کو ٹف ٹائم مل سکتا ہے۔ چہ مگیاں یہ بھی ہورہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قد بڑھانے اور ان کو جیل سے آزادی دلوانے میں ٹرمپ کارڈ کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل