Loading
پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے میں اغوا کا ڈرامہ رچانے والے سفاک باپ نے 6 سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سفاک سگے باپ نے بیٹے کو قتل کردیا، مجتبیٰ نامی شخص نے تھانہ باغبانپورہ میں اپنے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ سفاک باپ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 6 سالہ عبدالرحمان گزشتہ روز مدرسے سے واپس نہ آیا۔ تاہم پولیس نے شک گزرنے پر باپ سے تفتیش شروع کی جس کے دوران سفاک ملزم مجتبیٰ نے بیٹے کو قتل کر کے اُس کی لاش کو ورکشاپ میں دفنانے کا اعتراف کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل