Loading
پاکستان شوبز کے اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کو سوشل میڈیا پر اپنے بازو پر بنے ٹیٹو کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاسر اور ندا اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں جو مداحوں میں مقبول بھی ہوتی ہیں تاہم اس مرتبہ یاسر نواز کی ویڈیو میں ان کے بازو پر بنے ٹیٹو کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مداحوں کی جانب سے اداکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمار دین میں ٹیٹو بنوانا حرام ہے اور اداکار کو یہ نہیں بنوانا چاہیئے۔ تاہم اب مداحوں کی تنقید پر یاسر نواز نے وضاحت پیش کرتے ہوئے انہیں اس ٹیٹو کی حقیقت بتا دی ہے۔ اداکار نے اپنی حالیہ ویڈیو میں بتایا کہ جس ٹیٹو کی وجہ سے ان پر تنقید کی جارہی ہے وہ دراصل مستقل نہیں بلکہ عارضی رہنے والا ٹیٹو ہے جو آہستہ آہستہ غائب ہو جائے گا۔ اداکار نے بتایا کہ جب میں اسے صابن سے دھو دوں گا تو اس کے 10 سے 12 دن بعد یہ ٹیٹو بلکل غائب ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک مرتبہ ٹیٹو بنوا کر اپنا شوق پورا کرنا تھا اس لئے انہوں نے یہ عارضی ٹیٹو بنوایا تھا۔ یاد رہے کہ یاسر نواز اداکارہ و میزبان ندا یاسر کے شوہر ہیں ان دونوں کی جوڑی بےحد مقبول ہے اور یہ خوبصوت جوڑی سوشل میڈیا پر ایکٹو نظر آتی ہے جو اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم اکثر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل